اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 12:46 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کنگن میں زمین کھسک جانے مقامی باشندے خوفزدہ - and sinking in Bonibagh area

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں زمین کھسک جانے کا واقعہ پیش آنے سے مقامی باشندے خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے اپنے اپنے گھروں کا معائنہ کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

کنگن میں زمین کھسک کا واقعہ پیش آنے سے مقامی باشندے خوفزدہ
کنگن میں زمین کھسک کا واقعہ پیش آنے سے مقامی باشندے خوفزدہ (etv bharat)

گاندربل: گاندربل ضلع کے بنی باغ کنگن علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا جب وہاں زمین کے کھسکنے کا وقعہ پیش آیا۔ لوگ مقامی بستی سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ شام سے ہی زمین کھسکنے لگی۔

کنگن میں زمین کھسک کا واقعہ پیش آنے سے مقامی باشندے خوفزدہ (ETV Bharat)

یہاں رہائش پذیر 15 کنبوں کے مکینوں نے بتایا کہ بستی سے جو حیدر کنال آبپاشی نہر گزر رہی ہے، اس میں پانی کا اخراج ہو رہا ہے جس سے اراضی کھسک رہی ہے۔ انکے مطابق اس نتیجے میں مقامی بستی میں زمین کھسک کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اب یہاں کی آبادی نے نقل مکانی کی ہے تا کہ زمین کھسکنے کی وجہ سے کسی جانی نقصان سے محفوط رہ سکیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2020 میں اسی جگہ پر زمین کھسکنے کی وجہ سے ایک شاپنگ کمپلیکس بھی زمین بوس ہو گیا تھا جس میں کروڑوں کا نقصان ہوا تھا اور اس وقت انتظامیہ نے بتایا تھا کہ مقامی بستی کو دوسری جگہ پر اراضی فراہم کی جائے گی لیکن اس کے بعد بستی کے لوگوں کو آج تک دوسری جگہ پر اراضی فراہم نہیں کی گئی ۔ ایک مقامی شہری جاوید احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آبپاشی نہر میں رساؤ کی وجہ سے انکی بستی تباہ ہونے کے دہانے پر کھڑی ہے۔ انکے مطابق مقامی انتظامیہ دیہاتیوں کی حالت زار کی جانب کوئی توجہ مرکوز نہیں کررہی ہے اور انہیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ جاوید احمد نے کہا کہ انہوں نے مقامی تحصیلدار کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن انہوں نے الیکشن کا بہانہ بناکر گاؤں کا معائنہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس زمین کھسکنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ایک شاپنگ کمپلیکس منہدم ہوگیا۔ انکے مطابق حکومت متاثرین کو امداد نہیں دے رہی ہے اور نہ انکی بازآبادکاری کیلئے کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برسوں قبل غیر محفوظ قرار دئے گئے پل کی تعمیر آخر کب ہوگی؟

ان کا کہنا تھا کہ حید ر کنال سے اراضی کو سیراب کرنے کے لئے پانی فراہم کیا جارہا ہے لیکن آبپاشی کنال میں کئی جگہوں پر شگاف پڑنے سے پانی کا اخراج ہو رہا ہے ۔اس سے بنی باغ اور تھیون سے لیکر ستربینہ تک کی بستیوں کو خطرہ لاحق ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر اقدامات کریں تاکہ کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details