رامبن : ضلع رامبن کے سیاحتی مقام سناسر میں ٹیولپ گارڈن کے احاطے میں ضلع الیکشن آفیسر کی جانب سے ایک میگا سویپ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد دور دراز علاقہ جات میں آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بیداری کرنا تھا۔ ۔مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔
اس میگا پروگرام کی شروعات ووٹنگ کیلئے حلف سے شروع کی گئی جس کے بعد اسکولی طلبا سمیت رنگ منچ ریاست کے فنکاروں کی جانب سے ووٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک دلچسپ ڈرامہ پیش کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈشنل ڈپٹی کمشنر رامبن روشن لعل تھے جبکہ الیکشن نوڈل افسر رامبن محمد اشفاق ،و محکمہ نشریات و اطلاعات کے افسر محمد اشرف وانی کے علاقہ تمام محکمہ جات کے آفسران و ملازمین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔