اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سٹرک حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں پر میرواعظ کا دکھ

اوڑی کے بوجھتلان کے مقام پر بدھ کی دوپہرکو ایک ٹاٹا سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سوفٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں 10 افراد ہلاک جبکہ 7 دیگر زخمی ہوئے ہے۔

mirwaiz-expresses-grief-over-loss-lives-uri-and-kishtwar-accident
سٹرک حادثات میں انسانی جانوں کے زیاں پر میرواعظ کا دکھ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 7:56 PM IST

سرینگر: میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے بونیار اوڑی اور کشتواڑ میں مختلف دلدوز سڑک حادثات میں تقریباً 11 قیمتی جانوں کے زیاں اور درجن بھر کے قریب افراد کے زخمی ہونے پر شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے، متاثرہ خاندانوں سے رنج و الم کے اس موقعہ پر اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


بیان میں حادثات میں جان بحق اور زخمی افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ اور صدمے کے اس گھڑی میں بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی فوری شفایابی کی دعا کی ہے۔

اس دوران عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میرواعظ خاندان کے ایک قریبی محب محمد حسین کشو(زرکوب) ولد مرحوم غلام مصطفیٰ کشو ساکنہ نواب بازار حال کنی پورہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق تنظیم کے وفد نے مرحوم کے گھر جاکر پسماندگان سے جناب میرواعظ کی طرف سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ سڑک حادثہ، سات ہلاک، آٹھ زخمی



قابل ذل کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے بونیار اوڑی علاقے میں بدھ کو پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثہ میں 10 افراد ہلاک جبکہ آٹھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت ہیش آیا جب ایک سومو گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details