اننت ناگ:پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر اننت ناگ پولیس نے نیم فوجی دستوں کے ساتھ مل کر ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں آج فلیگ مارچ کیا، تاکہ معاشرے میں تحفظ اور ہم آہنگی کا احساس پیدا کیا جاسکے اور آزادانہ منصفانہ اور خوف سے پاک انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔
چونکہ پارلیمانی انتخابات قریب ہیں اور پہلی پارلیمانی نشست کے لیے ووٹنگ کو آزادانہ طور منعقد کرنے کے لئے وادی کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز پرامن انتخابات کے لیے میدان تیار کر رہی ہیں۔
وادی میں آنے والے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے لیے فورسز کو تیار کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز وادی میں باقاعدہ مشقیں کر رہی ہیں۔آج ضلع پولیس نے سی اے پی ایف کے ساتھ مل کر ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں ایک مشترکہ فلیگ مارچ کیا، تاکہ انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے پرامن ماحول پیدا کیا جا سکے۔