اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بزرگ اور معذور ووٹرز نے ہوم ووٹنگ پروگرام کے تحت حق رائے دہی کا استعمال کیا - Home Voting Facility In Shopian

Lok Sabha Election 2024 الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے پہلی بار لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران بزرگوں اور معذور افراد کو گھر پر ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی۔ بزرگ ووٹرز نے قومی الیکشن کمیشن کے اس منصوبے کی خوب ستائش کی۔

بزرگوں اور معذور افراد نے ہوم ووٹنگ پروگرام کے تحت حق رائے دہی کا استعمال کیا
بزرگوں اور معذور افراد نے ہوم ووٹنگ پروگرام کے تحت حق رائے دہی کا استعمال کیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 6:38 PM IST

بزرگوں اور معذور افراد نے ہوم ووٹنگ پروگرام کے تحت حق رائے دہی کا استعمال کیا (etv bharat)

شوپیان:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر ہے۔ الیکشن کمیشن بھی یوٹی جموں و کشمیرمیں پر امن طریقے سے انتخابات کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2024 میں پہلی مرتبہ بزرگ اور معذور ووٹرز کو گھر بیٹھے حق رائے دہی کے استعمال کا موقع فراہم کیا۔ 85 سال سے زیادہ عمر کے رائے دہندگان اور 40 فیصد بینچ مارک معذوری والے مخصوص افراد (پی ڈبلیو ڈی) گھر سے ووٹ ڈالنے کی اختیاری سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس زمرے کے رائے دہندگان نے پہلے ہی مرحلے I اور II کے لیے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام انتخابی عمل کی شمولیت و رسائی کو یقینی بنانے اور جمہوری شراکت داری کو تقویت دینے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ ملک بھر میں 81 لاکھ 85 سے زیادہ کے عمر رسیدہ رائے دہندگان اور 90 لاکھ سے زیادہ معذور رائے دہندگان رجسٹرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سویپ پروگرام کے تحت ٹانگہ ریلی کا اہتمام

ادھر سرینگر پارلیمانی پارلیمانی حلقے کے شوپیان ضلع میں بھی آج سے بزرگ اور معذور ووٹرز نے اپنے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ شوپیان میں پولنگ عملہ نے گھر گھر جاکر بزرگ اور معذور ووٹرز کے ووٹ لیے۔ پولنگ کا سلسلہ آج صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام کے پانچ بجے تک جاری رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details