کولگام:جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو یو اے پی اے ایکٹ 1967 کے تحت جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چنی گام میں غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا جہاں 06 جولائی 2024 کو چار عسکریت پسند ہلاک کیے گئے تھے۔
پولیس کے مطابق عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے کولگام پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، 1967 کی دفعہ 25 کے تحت ایک غیر منقولہ جائیداد سنگل منزلہ رہائشی مکان کو منسلک کر دیا گیا۔ یہ جائیداد مشتاق احمد بٹ ولد محمد اکبر بھٹ ساکن چنیگام، فریسال علاقہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جو 10 مرلہ اراضی پر محیط ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق اٹیچمنٹ پولیس سٹیشن یاری پورہ کے کیس ایف آئی آر نمبر 53/2024 کے تحت کیا گیا اور اسے قانونی پروٹوکول کی مکمل تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے ایک باقاعدہ تشکیل شدہ پولیس ٹیم اور ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔