اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 2:20 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چیف الیکٹورل آفیسر کے دفاتر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا قیام - Command and Control Centre

Command and Control Centre set up at CEO office جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں غلط جانکاری کے پھیلاؤ کو روکنے اور پرامن انتخابی عمل کے لیے سرینگر اور جموں میں چیف الیکٹورل آفیسر کے دفاتر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

سرینگر: چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جموں اور سرینگر دونوں صوبوں میں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز قائم کئے ہیں تاکہ انتخابی عمل کے دوران غلط معلومات کے پھلاؤ کو روک جاسکے وہیں حکام نے چھوٹے کنڑول روم بھی قائم کئے ہیں جو کہ سبھی 20 اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کے دفاتر میں 24 گھنٹے کام کریں گے۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے مطابق مذکورہ کنٹرول مراکز میں جدید ٹیکانالوجی کو بروئے کار لاکر مربوط کیا گیا ہے ۔

ایسے میں الیکشن کے متعلق تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے 24 گھنٹے کام کرے گا جس میں جعلی خبروں کے کسی بھی مشتبہ معاملے کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔الیکٹرانک چینلز اور میڈیا پورٹلز اور اکاونٹس پر بھی کڑی رکھے گا۔ اس کے علاوہ یہ مراکز مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انتخابی عمل کو تقویت فرام کریے گا اور جموں وکشمیر کی 90 حلقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی جگہ بھی ہوگی۔

ادھر اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد 72گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں 28 ہزار سے زائد کے مواد کو ہٹا دیا ہے۔ وہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعے 16 اگست کو انتخابی اعلان کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاز سے متعلق ای سی آئی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے محکمے کے نفورسمنٹ ونگ کو ہدایت دی کہ وہ تمام سرکاری املاک اور دیگر پر بنا وقت ضائع اشتہاری تحریریں ،پوسٹرز ،بینرز وغیر کو ہٹا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی، کھرگے پہنچے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر - Rahul Gandhi Meets Farooq Abdullah


واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ایسے میں 18 ستمبر کو پہلے مرحلے کے تحت 24 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی ۔جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت 26 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائے گے جبکہ تیسرے اور آخری کی ووٹنگ 40 حلقوں میں یکم اکتوبر کو عمل میں لائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details