جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی دراندازی یا ڈرون کے ذریعہ بین الاقوامی سرحد سے اسلحہ،منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لئے جدید ترین پی ٹی زیڈ کیمرے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ کیمرے فوج کے لئے تیسری آنکھ بن گیے ہیں۔
جدید ترین PTZ کیمرے بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول پر بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) اور فوج کے لیے تیسری آنکھ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ بارڈر سیکورٹی فورس لائن آف کنٹرول اور جموں، کٹھوعہ، سانبہ سے ملحقہ سرحدوں پر اپنی سینکڑوں (بی او پی ) بارڈر آؤٹ پوسٹوں کو جدید بنا رہا ہے۔ جدید ترین PTZ کیمرے سرحد کے ہر کونے میں نصب کیے گئے ہیں تاکہ پاکستان مزید اپنے مذموم منصوبوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔یہ پی ٹی زیڈ کیمرے ہر موسم کے کمرے ہیں جو تمام موسمی حالات میں دن رات کام کرتے ہیں۔