اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنی پارٹی کی رہنما ڈیزی رائنا نے ضلع پلوامہ کے سنگروانی کا دورہ کیا

Apni Party اپنی پارٹی کی رہنما ڈیزی رائنا نے ضلع پلوامہ کے دور دراز کا علاقہ سنگروانی کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔

اپنی پارٹی کی رہنما ڈیزی رائنا نے ضلع پلوامہ کے سنگروانی کا دورہ کیا
اپنی پارٹی کی رہنما ڈیزی رائنا نے ضلع پلوامہ کے سنگروانی کا دورہ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 8:04 PM IST

اپنی پارٹی کی رہنما ڈیزی رائنا نے ضلع پلوامہ کے سنگروانی کا دورہ کیا

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں اپنی پارٹی کی رہنما ڈیزی رائنا نے علاقے کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مطالبات اور شکایات سنیں اور انہیں یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ پلوامہ کے تعاون سے سبھی مسائل کو حل کیا جائے گا۔

مقامی لوگوں نے علاقے میں بجلی، پانی کی فراہمی، سڑکوں کی مرمت اور ہیلتھ سنٹر کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر مقامی نوجوان مشتاق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بجلی کا مناسب انفراسٹرکچر اور واٹر سپلائی، ہیلتھ کیئر سنٹر اور مناسب سڑکیں نہیں ہیں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور علاقے کی طرف توجہ دیں کیونکہ یہ علاقہ پسماندہ ہے اور مناسب توجہ کی ضرورت ہے۔ڈیزی رائنا نے کہا کہ علاقہ پسماندہ ہے اور علاقے کے لوگوں کو حکومت کی اسکیموں کا علم نہیں ہے اسی وجہ سے انہیں اسکیموں کا فاعدہ نہیں ملا رہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مظفر بیگ کا ایک اور یو ٹرن

ڈیزی رائنا نے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ وہ بھی جموں وکشمیر میں 200 یونٹس بجلی عوام کو مفت فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے کی طرف توجہ دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details