حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں کے کل 58 سیٹوں پر 25 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس مرحلے میں ہریانہ کی تمام 10 اور دہلی کی تمام 7 سیٹیں پر بھی ووٹنگ ہوگی۔اس کے علاوہ اتر پردیش کی 14، مغربی بنگال کی 8، بہار کی 8، اڈیشہ کی 6، جھارکھنڈ کی 4 اور جموں و کشمیر کی اننت ناگ راجوری لوک سبھا سیٹ پر بھی انتخابات ہوں گے۔
اس سے پہلے اننت ناگ سیٹ پر تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو ووٹنگ ہونی تھی لیکن سیاسی جماعتوں کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے زمینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ووٹنگ کی تاریخ 25 مئی تک ملتوی کر دی تھی۔
اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق چھٹے مرحلے میں 58 سیٹوں کے لیے 889 امیدوار میدان میں ہیں۔ اے ڈی آر نے کل 889 امیدواروں میں سے 866 کے انتخابی حلف ناموں کا تجزیہ کیا ہے۔ جس کے مطابق چھٹے مرحلے میں 180 (21 فیصد) امیدواروں نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ان میں سے 141 (16 فیصد) کے خلاف سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ داغدار امیدواروں میں سے 12 کو عدالت نے کسی نہ کسی معاملے میں سزا بھی سنا چکی ہے۔
- 6 امیدواروں کے خلاف قتل جیسے سنگین جرم کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج
- 21 امیدواروں کے خلاف قتل کی کوشش کے مقدمات درج
- خواتین پر تشدد کے الزام میں 24 امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج
- خاتون سے زیادتی کرنے پر 3 امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج
- 16 امیدواروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج
چھٹے مرحلے میں 338 امیدوار کروڑ پتی
اس مرحلے میں 338 (39 فیصد) امیدوار کروڑ پتی ہیں، جن کے پاس ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے ہیں۔ تمام امیدواروں کے اوسط اثاثے 6.21 کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے 51 امیدواروں میں سے 48 کروڑ پتی ہیں۔ کانگریس کے 25 میں سے 20، ایس پی کے 12 میں سے 11، ٹی ایم سی کے 7، بی جے ڈی کے 6 اور آر جے ڈی، جے ڈی یو اور اے اے پی کے 4-4 امیدوار کروڑ پتی ہیں۔
بی جے پی کے نوین جندال سب سے امیر امیدوار
صنعتکار نوین جندال لوک سبھا انتخابات 2024 کے چھٹے مرحلے میں سب سے امیر امیدوار ہیں۔ ہریانہ کی کروکشیترا لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے جندال کے کل اثاثے 1,241 کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔
اڈیشہ کی کٹک سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار سترت مشرا دوسرے امیر ترین امیدوار ہیں، جنہوں نے اپنی کل جائیداد 482 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہریانہ کے کروکشیتر سے الیکشن لڑنے والے عام آدمی پارٹی کے ڈاکٹر سشیل گپتا 169 کروڑ روپے کے کل اثاثوں کے ساتھ تیسرے امیر ترین امیدوار ہیں۔
چھٹے مرحلے کے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت
چھٹے مرحلے میں 332 امیدوار پانچویں سے بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کیے ہیں۔ 487 امیدواروں کی تعلیمی قابلیت گریجویشن تک ہے جبکہ 22 امیدوار ڈپلومہ ہولڈر ہیں اور 12 امیدواروں نے خود کو صرف تعلیم یافتہ قرار دیا ہے جبکہ 13 امیدوار تعلیم سے نابلد ہیں۔
چھٹے مرحلے کے اہم امیدوار
- دہلی کی اہم نشستیں اور امیدوار
نئی دہلی: بنسوری سوراج (بی جے پی) اور سومناتھ بھارتی (عآپ)
شمال مشرقی دہلی: منوج تیواری (بی جے پی) اور کنہیا کمار (کانگریس)
شمال مغربی دہلی: ادت راج (کانگریس) اور یوگیندر چندولیا (بی جے پی)
چاندنی چوک: پروین کھنڈیلوال (بی جے پی) اور جے پرکاش اگروال (کانگریس)
- ہریانہ کی اہم سیٹیں اور امیدوار
کرنال: سابق سی ایم منوہر لال کھٹر (بی جے پی) اور ستپال برہمچاری (کانگریس)
کروکشیتر: نوین جندال (بی جے پی) اور سشیل گپتا (عآپ)
گڑگاؤں: راؤ اندرجیت سنگھ (بی جے پی) اور راج ببر (کانگریس)
روہتک: دیپندر سنگھ ہڈا (کانگریس) اور اروند کمار شرما (بی جے پی)
- اڈیشہ کی اہم نشستیں اور امیدوار
بھونیشور: اپراجیتا سارنگی (بی جے پی) اور منمتھ روترے (بی جے ڈی)
پوری: سمبت پاترا (بی جے پی) اور اروپ پٹنائک (بی جے ڈی)
سنبل پور: دھرمیندر پردھان (بی جے پی) اور پرنب پرکاش داس (بی جے ڈی)
- بہار کی اہم سیٹیں اور امیدوار