اٹاوہ: سماجوادی پارٹی(ایس پی) صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اپنی روایتی سیٹ قنوج سے پارلیمانی الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے بدھ کی شام یہاں بتایا کہ اکھلیش یادو جمعرات کی دوپہر 12بجے اپنا پرچہ نامزدگی قنوج پارلیمانی سیٹ سے ایس پی امیدوار کو لے کر کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے بھتیجے اور سابق ایم پی تیز پرتاپ یادو کو ٹکٹ دیا تھا۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ قنوج پارلیمانی سیٹ سے جڑے ہوئے کافی لوگوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے اس بات کی اپیل کی تھی کہ وہ خود قنوج پارلیمانی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتریں نہ کہ اپنے بھیجتے سابق ایم پی تیز پرتاپ کو اتاریں جس کے بعد سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے قنوج کے لوگوں کی اپیل پر اپنی رضا مندی کرتے ہوئے تیز پرتاپ کو ٹکٹ کاٹ دیا۔