اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کیجریوال نے بی جے پی پر بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کا الزام لگایا، ای سی کو ثبوت پیش کیے

کیجریوال نے کہا کہ سی ای سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر ان کی شکایت درست ہے تو جانچ کی جائے گی-

کیجریوال نے بی جے پی پر بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کا الزام لگایا
کیجریوال نے بی جے پی پر بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کا الزام لگایا (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار سے ملاقات کی، جس میں اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ سے مختلف اسمبلی حلقوں کے عام آدمی پارٹی کے حمایت یافتہ ووٹروں کے ناموں کو حذف کرنے کا الزام لگایا۔ پانچ صفحات پر مشتمل خط دیتے ہوئے انہوں نے ثبوت کے طور پر کمشنر کو 3000 صفحات کی حذف شدہ ووٹر لسٹ بھی دی۔

الیکشن کمشنر سے ملی تین یقین دہانیاں: اس ملاقات کے بعد اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ میٹنگ بہت معنی خیز تھی۔ الیکشن کمشنر کی طرف سے ملنے والی یقین دہانیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں تین یقین دہانیاں موصول ہوئی ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر کسی ووٹر کا نام ہٹایا جاتا ہے تو اس کے لیے فارم 7 لازمی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ حذف کرنے سے پہلے فیلڈ انکوائری ہوگی۔ اس کے ساتھ بوتھ لیول آفیسر کو بھی موجود رہنا ہوگا۔ اگر کوئی اجتماعی طور پر کسی ووٹر کا نام ہٹانے کے لیے خط یا درخواست جمع کرائے تو اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

غلط طریقے سے نام ہٹائے گئے تو کارروائی کی جائے گی: اس کے علاوہ کیجریوال نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر ان کی شکایت درست ہے تو اس کی جانچ کی جائے گی اور اگر فہرست سے ووٹروں کے نام غلط طریقے سے ہٹائے گئے ہیں تو کارروائی کی جائے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اروند کیجریوال سے لے کر عام آدمی پارٹی کے تمام لیڈر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ووٹر لسٹ میں ترمیم کے جاری کام میں بی جے پی کی شکایت پر ووٹروں کے نام بڑے پیمانے پر حذف کیے جا رہے ہیں۔ ان میں جن بوتھوں پر آپ کو زیادہ ووٹ ملے ہیں وہاں کے ووٹروں کے نام حذف کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے دہلی میں ایک سازش کے تحت "آپ" کے حامیوں کے ووٹ کاٹنے پر بی جے پی پر شدید حملہ کیا تھا۔ ان کاک کہنا ہے کہ بی جے پی پوری منصوبہ بندی کے ساتھ غریبوں کے ووٹ کم کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details