ممبئی: افغانستان کی قونصل جنرل زکیہ وردک نے ذاتی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دراصل قونصل جنرل زکیہ وردک پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر 25 کلو سونا دبئی سے بھارت اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔
غور طلب ہے کہ ڈی آر آئی نے ممبئی ایئرپورٹ پر سونا ضبط کیا تھا۔ اس کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ غیر ملکی سفارت کار ہونے کی وجہ سے زکیہ کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے، اس لیے انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
زکیہ نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ گزشتہ برس سے ان پر اور ان کے خاندان اور قریبی رشتہ داروں پر ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں۔ یہ ان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ ان الزامات کے بعد انہیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔